متحدہ اپوزیشن اجلاس، ترنول جلسہ منسوخی سے متعلق تحفظات کااظہار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کی صورتحال پر اپوزیشن الائنس کا اجلاس ہوا،محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کی سربراہی کی،اجلاس میں شعیب شاہین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن اجلاس میں ترنول جلسہ منسوخی سے متعلق تحفظات کااظہار کیا گیا،محمود خان اچکزئی نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، میرے نام سے عدالت میں درخواست جمع ہے،جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا، شعیب شاہین محمود خان اچکزئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات سے آگاہ کیا۔