فرحان اختر نے طوفان اور سلطان کی کہانی کو ایک جیسا مان لیا

(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار فرحان اختر نے اپنی نئی آنے والی فلم طوفان اور سلمان خان کی فلم سلطان کی کہانی کو ایک جیسا مان لیا۔

فرحان اختر اپنی نئی آنے والی فلم طوفان کی ابتدائی جھلکیوں کی کامیابی کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، تاہم فلم ناقدین کی جانب سے اسے فلم سلطان جیسا ہی قرار دیا جارہا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فرحان اختر کا کہنا تھا کہ ناظرین ان کی فلم کو سلمان خان کی 2016 میں ریلیز کی جانے والی فلم سلطان جیسا قرار دے رہے ہیں۔

مداح کے ٹی وی توڑنے پر سونو سود کا دلچسپ تبصرہ

خیال رہے کہ یہ دونوں فلمیں بھارتی ایتھلیٹس کی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگیوں پر مبنی ہیں اور اس میں ان دونوں کی پستی سے بلندی تک کے سفر کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

جب انٹرویو کے دوران فرحان اختر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپنی فلم طوفان اور سلمان خان کی فلم سلطان کا موازنہ کرنے پر پریشان ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ اس فلم کے بنانے کی ساخت ایک جیسی ہوسکتی ہے لیکن فلم میں دکھائے گئے ان کرداروں کی جدوجہد کی کہانی مختلف ہے۔

پریانکا چوپڑا کی الیکٹرک اسکوٹر پر لندن کی سیر

فرحان اختر کا کہنا تھا کہ میں ان تمام چیزوں سے پریشان نہیں ہوتا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ دونوں فلموں کی کہانی ایک جیسی ہے لیکن دونوں کے زندگی کا سفر کبھی ایک جیسا نہیں رہا۔

فلم طوفان ایمیزون پرائم پر 16 جولائی کو ریلیز کی جائے گی، تاہم دونوں فلمیں کس حد تک ایک جیسی ہیں یہ اس کے ریلیز کے بعد ہی پتہ لگ پائے گا۔