گبد سے گوادر تک ایران جانیوالے زائرین کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد


گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے زائرین کی حفاظت اور محفوظ سفر کے پیش نظر جیونی گبد سے گوادر تک زائرین کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایران میں بھی زائرین کی داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے، لہذا اس دوران زائرین کسی بھی سفر سے گریز کریں۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کی سفری سہولیات میں بہتری لانا ہے۔ زائرین تاحکم ثانی کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔