بلوچستان

لاپتا رحیم الدین بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف خاران میں احتجاجی ریلی


خاران(قدرت روزنامہ)خاران سٹی سے جبری طور پر لاپتہ رحیم الدین بلوچ کی گمشدگی کو 8سال مکمل ہوگئے مگر وہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے،لاپتہ رحیم الدین بلوچ کی گمشدگی کو 8سال مکمل ہونے پر ا±نکی لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی خاران کی جانب سے لاپتہ رحیم الدین بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف شہید نواب بگٹی اسٹیڈیم تا پریس کلب احتجاجی ریلی و مظاہرہ، ریلی میں خواتین بچے و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی و مظاہرے میں دیگر لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین، خالد نواب تگاپی، نجیب بلوچ، عمران نواب، عبدالکریم میروانی، سید اسلم شاہ، سید محمود شاہ، پرویز بادینی نے بھی شرکت کی جبکہ مظاہرے سے لاپتہ رحیم الدین بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست لاپتہ رحیم الدین بلوچ سمیت خاران سے دیگر جبری طور پر لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کرکے منظر عام پر لائے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرے، سزا دے ہمیں قبول ہے، تاکہ ہم ہر روز کے در بدر ہونے اور اذیت ناک زندگی گزرانے سے بچ سکیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ریاست اور حکومت بلوچستان سے جبری طور پر گمشدہ تمام لاپتہ اسیروں کو عدالت میں پیش کرے بصورت دیگر ہم اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں