شاہد آفریدی کی نواسے سے پہلی ملاقات، ویڈیو وائرل


کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اورسابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔
بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننےکی مبارک باد دی جارہی ہے۔
شاہد آفریدی نے نواسے عالیار کے گھر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے شاہد آفریدی کی پوسٹ کو بڑی تعداد میں صارفین لائیک اور ری پوسٹ کر رہے ہیں اور مبارکباد کا پیغام دے رہے ہیں۔
شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اس موقع پر گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔ سابق کپتان نے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔

نانا بننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے خوشی کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ دنیائےکرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔