پاکستان کسٹمز کی کارروائی، 80 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یومیہ بنیادوں پر کارروائی جاری ہے کاروائی کے دوران 80 لاکھ مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل تحویل میں لے کر ضبط کیا گیا۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر قائم اجمیر پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر انڈر گراونڈ ٹینک سے اسمگل شدہ 29500 لیٹرز برآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 80 لاکھ روپے ہے جسے تحویل میں لے کر ضبط کیا گیا۔
رضا نقوی کے مطابق ضبط شدہ ایرانی ڈیزل کو اے ایس او گودام منتقل کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی مزید تفتیش کی جا ری ہے۔