سابق صدر آصف علی زرداری کے نواسے ، بختاوربھٹو کے ننھے بھٹو کی تصویروائرل ہوگئی
کراچی(قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری کے نواسے ، بختاوربھٹو کے ننھے بھٹو کی تصویروائرل ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق آج اس وقت سوشل میڈیا پراچانک ایک وائرل تصویرنے دیکھنے والوں کو خوش کردیاجب بلاول بھٹو کے بھانجے ، آصف علی زرداری کے نواسے بختاور بھٹو کے ننھے بھٹو کی تصویر وائرل ہوگئی
یاد رہےکہ کل جب یہ خبر وائرل ہوئی کہ مرحوم سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختار بھٹو بھی ماں بن گئیں ۔مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ۔بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ وہ آفیشلی ماموں بن گئے جبکہ آصفہ بھٹو نے کہا کہ وہ آفیشلی خالہ بن گئیں ۔
واضح رہے کہ بختا ور بھٹو کی شادی 29جنوری 2021کو محمود چوہدری سے ہوئی تو جو بزنس مین محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جن کا تعلق پرانے لاہور سے ہے لیکن سنہ 1973 میں وہ متحدہ عرب امارت منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کی بنیاد رکھی۔