آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بےبنیاد قرار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقاتى کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتى کمیٹی کا آئی پی پیز مالکان کی طلبی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔