قیام امن کیلئے لیویز اور پولیس کی مزید آسامیاں منظور کرائیں گے، شعیب نوشیروانی

خاران(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کا خاران کی ترقی و خوشحالی ترقیاتی منصوبوں اور پائیدار امن کے لئے آل پارٹیز رہنماؤں کے ساتھ اہم اجلاس ، آل پارٹیز نے میر شعیب نوشیروانی کی جانب سے رواداری اور مثبت سوچ پر خاران کی ترقی و خوشحالی ساتھ لینے پر میر شعیب نوشیروانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کا خاران آل پارٹیز کی طرف علاقے کی ترقی و خوشحالی اور امن کی بحالی میں بھرپور ساتھ دینے کے اعلان پر آل پارٹیز رہنماؤں سے اظہار تشکرصوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے اپنے دورے خاران کے دوران ڈسٹرکٹ کونسل خاران ،میونسپل کمیٹی خاران کے چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلران خاران بار ایسوسی ایشن، خاران بازار پہنچائیت انجمن تاجران خاران ، زمیندار ایکشن کمیٹی رہنماؤں ،قبائلی عمائدین، طلباء سمیت مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں سے ملاقاتوں مشاورتی اجلاسوں کے ساتھ خاران کے آل پارٹیز رہنماؤں کے ساتھ بھی خاران کی ترقی و خوشحالی، ترقیاتی منصوبوں خاران ماسٹر پلان اور پائیدار امن کے سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران ،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر شوکت بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین میونسپل کمیٹی خاران میر نورالدین نوشیروانی، ایڈووکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی غلام سرور بلوچ ، میر عبدالطیف نوتیزئی، حاجی نور احمد ملازئی ، میر امجد خان ملازئی حاجی ثناء اللہ ملازئی، بی این پی مینگل کے میر غلام دستگیر مینگل ، میر شبیر احمد بادینی جمعیت علمائے اسلام ف کے ضلعی امیر مولانا عظمت اللہ ، جنرل سیکرٹری مولانا حفظ الرحمن شکوری، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء قاری عبدالراشد ریکی، قاری کفایت اللہ میروانی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر سید مومن شاہ جیلانی ،تحریک لبیک پاکستان کے رخشان ڈویڑن صدر مولانا نعمت اللہ حبیبی، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر کے ڈی بلوچ ، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر بادینی ،بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء غنی حسرت ،بی این پی عوامی کے ضلعی صدر حاجی محمد عظیم بڑیچ، تحریک لبیک اسلام کے مولانا خدا بخش ، مولانا فدا الرحمان ، سنی علماء کونسل واہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر مولانا عبید اللہ قاسمی کے علاؤہ میر گل زمان نوشیروانی ،سردار علی احمد قمبرانی، مولانا عبد المجید محمد حسنی ، قاضی منظور احمد ، سید عزت اللہ شاہ، میر جعفر سیاپاد، سنیل کمار اسٹوڈنٹ رہنماء عزیز اکرم ودیگر نے شرکت کرکے علاقے میں امن و امان کی بحالی، تعلیم کے فروغ، صحت کے شعبے میں بہتری لانے ،ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ماسٹر پلان سے متعلق اپنے تجاویز دئیے آل پارٹیز شرکاء نے خاران میں امن و امان کی خراب صورتحال اور منشیات کی بڑھتی روجھان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا، اس موقع پر تمام پارٹیوں کے رہنماؤں نے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی جانب سے علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اقدامات اور پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ خاران میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری خصوصاً خاران سٹی ماسٹر پلان منصوبے کی منظوری اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، اس موقع پر صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ الیکشن ایک دن کا سیاسی و جمہوری مقابلہ تھا میرے مد مقابل الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹیوں اور اْمیدواروں سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہمیں اپنا وقت مخالفت میں ضائع نہیں کرنا چاہیے علاقے کی ترقی و خوشحالی میں ایک ساتھ ہونا چاہیے اللہ پاک نے مجھے خاران کے عوام کی بدولت آج یہ مقام نصیب کیا ہے مجھے دن رات ایک کرکے عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے میں انتقامی سیاست کا قائل نہیں ہوں کسی مخالف پارٹی کے ملازم اور ورکروں سے انشاء کوئی زیادتی نہیں ہوگا، میرے الیکشن میں میرے مد مقابل پیپلز پارٹی بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے ضلعی رہنماؤں سمیت باقی خاران کے آل پارٹیز، ڈسٹرکٹ کونسل خاران، میونسپل کمیٹی خاران کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلران سمیت وکلاء بازار پہنچائیت انجمن تاجران ، اقلیت برادری ،قبائلی عمائدین نے مل کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے جو میرے لئے ایک اعزاز ہے،میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ خاران میں پائیدار امن کے لیے میری طرف سے خاران انتظامیہ لیویز اور پولیس فورس کو چوروں ڈاکوؤں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے اور ساتھ ہی انشاء اللہ کوئی بھی شخص چور اور ڈاکووں کا سفارش نہیں کرے گا ، اب پولیس اور لیویز کو ٹھوس اور سخت کارروائی کرنا چاہیے امن و امان میں کسی صورت خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے لوگوں کی جان و مال کی تحفظ اولین شرط ہے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ قیام امن کے لئے لیویز اور پولیس کی مزید آسامیاں منظور کرائیں گے فورس کو گشت کے لئے موٹر سائیکل اور وسائل فراہم کرینگے، اب اگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انتظامیہ اور فورس کی جانب سے کوئی کوتاہی یا غفلت سامنے آیا تو متعلقہ آفیسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ امن و امان کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے انشاء اللہ رخشان یونیورسٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا اور مزید 28 مختلف تعلیمی پروجیکٹس منظور کئے جن میں پرائمری سے مڈل، مڈل سے ہائی اسکول شامل ہیں اسی طرح صحت کے شعبے پر بھی خاص توجہ دیا جارہا ہے انشاء￿ اللہ 8 ارب روپے کی لاگت سے خاران میں ایک بڑی ہسپتال بنانے کا منصوبہ ہے جس میں ٹیچنگ اور میڈیکل کالج سمیت باقی تمام شعبہ جات شامل ہونگے، جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے گروک ڈیم سے 33 انچ کا ایک پائپ لائن خاران شہر میں لایا جائے گا جس سے پانی کی قلت دور ہوگی ،میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران ماسٹر پلان سے انشاء اللہ ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا، شہر میں معیاری سٹرکیں، نکاسی آب کا بہترین نظام ، بجلی اور پانی کا بہتر منصوبہ بازار کی جدید انداز میں خوبصورتی شامل ہیں، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر خاران کو ہدایات جاری کئے ہیں انشاء اللہ وہ ہر مہینے میں اوپن عوامی مسائل سے متعلق کلی کچری لگائیں گے میں خود بھی انشاء اللہ ہر وقت خاران کا دورہ کرکے عوامی مسائل، امن و امان ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتا رہونگا . .

.

متعلقہ خبریں