ہنڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، عمدرآمد کب سے ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہنڈائی نشاط نے انٹرنیشنل فریٹ چارجز میں اضافے کے سبب اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
کمپنی نے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل فریٹ چارجز میں حالیہ اضافے اور اس کے اثرات کے پیش نظر ہم ایک طویل عرصے تک قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد اب اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔
کمپنی نے ایلانٹرا، سوناٹا، ٹوسان اور پورٹر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتیں یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوجائیں گی۔
ایلانٹرا
ایلانٹرا 2000 سی سی کی قیمت 6930000 روپے تھی لیکن 250000 روپے اضافے کے بعد اب اس کی نئی قیمت 7180000 روپے ہے۔
ٹوسان
ٹوسان جی ایل ایس FWD کی پرانی قیمت 7165000 روپے تھی جبکہ نئی قیمت 7315000 روپے ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 150000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ٹوسان جی ایل ایس AWD پہلے 8030000 روپے کی قیمت میں دستیاب تھی لیکن 250000 روپے کے اضافے کے بعد اب اس کی نئی قیمت 8280000 روپے ہوگئی ہے۔
ٹوسان الٹی میٹ AWD کی پرانی قیمت 8659000 روپے تھی جبکہ نئی قیمت 8909000 روپے ہو چکی ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 250000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سوناٹا
سوناٹا 2000 سی سی کی پرانی قیمت 9979000 روپے تھی لیکن اب اس کی نئی قیمت 10229000 روپے ہے، یعنی کی گاڑی کی قیمت میں 250000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سوناٹا 2500 سی سی کی پرانی قیمت 10930000 روپے تھی جبکہ 275000 روپے کے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 11205000 روپے ہو چکی ہے۔
پورٹر
ہنڈائی پورٹر ہائی ڈیک (اے سی) کی پرانی قیمت 4189000 روپے تھی لیکن 200000 روپے کے اضافے کے بعد اب گاڑی کی قیمت 4389000 روپے ہو چکی ہے۔
پورٹر فلیٹ ڈیک (اے سی) کی پرانی قیمت 4169000 روپے تھی لیکن 200000 روپے کے اضافے کے بعد اب اس کی قیمت 4369000 روپے ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیے: کیا اسٹونک کی بکنگ اب مزید آسان، کتنے پیسے دیکر گاڑی حاصل کی جاسکتی ہے؟
پورٹر ڈیک لیس (اے سی) کی نئی قیمت اب 4349000 روپے ہوگی۔ گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 4149000 روپے تھی۔
پورٹر ہائی ڈیک (ای سے کے بغیر) کی پرانی قیمت 4079000 روپے تھی جبکہ 200000 روپے کے اضافے کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 4279000 روپے ہو چکی ہے۔
پورٹر فلیٹ ڈیسک (اے سی کے بغیر) کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4059000 روپے سے بڑھ کر 4259000 روپے ہو گئی ہے۔
پورٹر ڈیک لیس (اے سی کے بغیر) کی قیمت 4239000 روپے ہے جو پہلے 4039000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں بھی 200000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
شرائط و ضوابط
نظرثانی شدہ ’ایکس فیکٹری‘ قیمتیں یکم اکتوبر 2024 سے سسٹم میں آنے والے تمام نئے آرڈرز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
موجودہ قیمتیں 30 ستمبر 2024 تک مکمل ادائیگی کے ساتھ آنے والے تمام آرڈرز پر لاگو ہوں گی، بشرطیکہ ادائیگی کی تاریخ یکم اکتوبر 2024 سے پہلے ہو۔
قیمتیں ’ایکس فیکٹری‘ فیصل آباد فی یونٹ ہیں، جن میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED)، سیلز ٹیکس اور ڈیلر کا کمیشن شامل ہے۔
حکومتی ٹیکسز، ٹیرف، مالیاتی پالیسیاں، درآمدی پالیسیوں وغیرہ میں تبدیلی کی وجہ سے قیمتوں پر پڑنے والا اثر صارف کے ذمے ہوگا۔
مندرجہ بالا قیمتیں عبوری ہیں اور پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ انوائس کے وقت کی قیمتیں حتمی ہوں گی۔
قیمتوں میں نقل و حمل، ٹرانزٹ انشورنس چارجز وغیرہ شامل نہیں ہیں جو صارفین سے ترسیل کے وقت مروجہ نرخوں کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔
ان صارفین سے اضافی 4 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا جو غیر رجسٹرڈ ہیں یا سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ تو ہیں مگر فعال نہیں ہیں۔