ازاد کشمیر

آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت منانے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے لیے تقریباً 19 ارب سے زیادہ کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اس کے لیے پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
انوارالحق نے مظفرآباد میں وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کو تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اعزاز حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ اسی تسلسل میں 7 ستمبر کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت منایا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں فکری انتشار سے خود کو بھی بچانا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی بچانا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ روشن پاکستان تحریک آزادی کی ضمانت ہے، نظریہ الحاق پاکستان کا داعی ہوں اور اس پر کاربند رہوں گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس کو فعال بنا دیا ہے اب تمام تقرریاں میرٹ اور شفاف طریقے سے ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے مراعات لینے والے کو حساب دینا پڑے گا۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے کی اسمبلی میں ایسی تقریر اسمبلی میں سناٹا چھا گیا اسمبلی کو ہلا کر رکھ دیا



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel