حبا علی خان دانش تیمور کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا علی خان پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، وہ ڈراموں میں اکثر مشکل کردار نبھانا پسند کرتی ہیں، اداکارہ نے کئی سال شوبز سے وقفہ لینے کے بعد حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’مائی ری’ میں راحیلہ کے کردار سے خوب داد سمیٹتی۔
اس کے بعد اداکارہ نے کئی اور ڈرامے کیے ہیں اور وہ اداکار دانش تیمور کے ساتھ 2 ڈراموں ’راہ جنون‘ اور ’جان نثار‘ میں بھی نظر آئیں۔
رمیز راجہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے حبا علی خان نے اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں بات کی، انہوں نے انڈسٹری کے کئی دوسرے بڑے ناموں پر دانش تیمور کا انتخاب کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کیوں سوچتی ہیں کہ دانش تیمور ایک بہترین شریک اداکار ہیں اور سیٹ پر رہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی کیا وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانش تیمور بہت پروفیشنل انسان ہیں، وہ سیٹ پر کسی کے لیے مسئلہ نہیں ہوں گے اور ان کے ساتھ 12 گھنٹے کی شفٹیں گزارنا بہت آسان ہے، یہ دانش تیمور کو ایک بہترین شریک اداکار بناتا ہے۔
دانش کبھی بھی آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتا اور وہ سیٹ پر وقت اور نظم و ضبط کا پابند اور بے ضرر ہوتا ہے۔‘