پنجگور،پی ٹی سی ایل سروسزنہ ہونے کے برابر ، صارفین اذیت کا شکار
پنجگو(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے تسپ ایکسچینج سے منسلک علاقوں میونسپل کارپوریشن پنجگور خداباداں میونسپل کمیٹی تسپ کے علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس انتہائی سست رفتار ی کا شکار تفصیلات کے مطابق پنجگور کو فائبر سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے مگر پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس میں تاحال بہتری دکھائی نہیں دیتا تسپ ایکسچینج سے منسلک علاقوں میں ہزاروں صارفین کو نیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ھے پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے نیٹ سروس کی سست رفتار ی رات کے وقت طویل بریک ڈاؤن اور بار بار منقطع ہو نا معمول بن گیا ہے پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور کے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ نہ ہونے کے برابر ہے میونسپل کارپوریشن خداباداں میونسپل کمیٹی تسپ کے صارفین نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ تسپ ایکسچینج کو فوری طور پر فائبر سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں