بلوچستان

بلوچستان بار کونسل اور جوڈیشل اکیڈمی کیلئے5ایکڑ اراضی الاٹ اور پی ایس ڈی پی میں60ملین روپے مختص


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل کے رکن وسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار منیراحمد خان کاکڑ کی محنت رنگ لے آئی ،حکومت بلوچستان نے بلوچستان بار کونسل اور جوڈیشل اکیڈمی کیلئے5ایکڑ اراضی الاٹ و پی ایس ڈی پی میں60ملین روپے مختص کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ممبر وسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار منیراحمد خان کاکڑ کی جانب سے بلوچستان بار کونسل کیلئے الگ بلڈنگ کی تعمیر کیلئے جدوجہد رنگ لے آئی ،حکومت بلوچستان نے جوڈیشل اکیڈمی اور بلوچستان بار کونسل کی بلڈنگ کیلئے محکمہ ریونیو کی طرف سے5ایکڑ اراضی مختص کردی اس کے علاوہ حکومت بلوچستان نے بار کونسل کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اس سال پی ایس ڈی پی میں 60ملین روپے بھی مختص کردی ہے اور بار کونسل کی بلڈنگ 30کروڑ سے زائد رقم کی لاگت سے تعمیر ہوگی ۔پاکستان بار کونسل کے رکن وسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار منیراحمد خان کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بار کونسل کیلئے الگ بلڈنگ کا منصوبہ خوش آئند ہے یہ وکلا کادیرینہ مطالبہ تھا جس کی تعمیر سے وکلا سے مسائل کے حل میں کمی واقع ہوگی محدود وسائل میں بلوچستان بار کونسل کی جانب سے وکلا کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کا سلسلہ جاری تھا تاہم حکومت بلوچستان کی جانب سے بار کونسل کیلئے بلڈنگ منصوبے سے جدوجہد میں تیزی آگئی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور میں چیف جسٹس اور وزیر اعلء بلوچستان کے اس کاوش پر ان کا شکرگزار ہوں ۔

متعلقہ خبریں