معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے تھے، معین علی نے اب ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

معین علی نے کہاکہ 37برس کا ہو چکا ہوں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کیلئے بہت کرکٹ کھیل لی ہے،اب یہ وقت نئی نسل کا ہے اس کا مجھے بتایا گیا ہے،یہ ریٹائرمنٹ کا مناسب وقت ہے، میں نے اپنا کردار ادا کردیا ہے۔

یاد رہے کہ معین علی نے 68ٹیسٹ، 138ون ڈے اور 92ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔