اسلام آباد

ملک سے محبت جرم ہے تو یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے، علی محمد خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے ملک سے محبت کی ہے، اگر ملک سے محبت کرنا اور حق کی بات کہنا جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے۔
اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ عمران خان جیل میں ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ تحریک جو عمران خان نے پاکستان کو بچانے کے لیے بنائی تھی، اس تحریک کی خاطر ان کو جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج مراد سعید اور شہریار ٓفریدی یہاں موجود نہیں ہیں، وہ ملک سے باہر کیوں ہیں، وہ سامنے کیوں نہیں آسکتے، کیا پاکستان سے محبت جرم ہے، کیا وطن کے لیے امن و امان مانگنا جرم ہے، کیا حق کی بات کرنا جرم ہے، اگر یہ جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو اجازت نہیں کہ جنہوں نے اسلام آباد میں حکومت کرنے کے لیے عمران خان کو ووٹ دیا تھا، ہر طرح کے لوگ پارلیمنٹ کے سامنے جاسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کا ورکروہاں نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کا کیا جرم ہے کہ جب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پردباؤ پڑا توعمران خان نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،

متعلقہ خبریں