انتخابی عذرداری ‘حلقہ پی بی 47پشین-1سے کامیاب امیدوار اسفند یار خان کاکڑ کے خلاف دائر کیس خارج


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1نے حلقہ پی بی 47پشین-1سے کامیاب امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے خلاف کمال الدین کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دی .
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1نے حلقہ پی بی- 47پشین-1سے کامیاب امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے خلاف کمال الدین کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، جسکے مطابق معزز عدالت نے گواہان کی بیانات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اور اس نتیجے پر پہنچا الیکشن پٹیشن عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا .


کمال الدین کی جانب سے کیس کی پیروی اسکے وکیل کامران مرتضیٰ اور عدنان اعجاز، ایڈوکیٹ نے جبکہ اسفندیار خان کاکڑ کی جانب سے کیس کی پیروی نادر علی چھلگری، خلیل احمد، بلال محسن اور علی محمد رند،ایڈوکیٹ نے کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کیس کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا .

. .

متعلقہ خبریں