سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم نے پاکستان کے 77 سال ضائع کردیے ہیں، آج خطے کے تمام ممالک ہم سے آگے ہیں تو اس پر ہمیں سوچنا ہوگا . انہوں نے کہاکہ منظور نظر ججوں کو توسیع دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے، مگر اب ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے، ایسا نہیں چلنے دیں گے . انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے میری تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے خواتین سے متعلق توہین آمیز گفتگو نہیں کی، بلکہ ان کی بات کا مطلب کچھ اور تھا . پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے تقریر میں کہاکہ اگر لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو بینڈ باجے کے ساتھ آئیں گے، بتایا جائے اس میں خواتین کی توہین کیسے ہوئی . انہوں نے کہاکہ صحافی اس وقت ملک میں جہاد کررہے ہیں، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مگر کچھ کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں . سلمان اکرم راجا نے کہاکہ علی امین کا نکتہ نظر صحافت میں موجود کالی بھیڑوں سے متعلق تھا، اگر صحافتی برادری کی دل آزاری ہوئی تو ہم معذرت خواہ ہیں . انہوں نے کہاکہ جو لاپتا لوگوں کو اپنے ڈرائنگ روم میں بٹھا کر انٹرویوز کرتے ہیں ان پر تنقید جائز ہے . اس موقع پر صحافیوں نے علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو پر احتجاج کیا تو انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اسمبلی اجلاس میں گئے ہیں، اگر صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں . 9 ستمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، عمر ایوب ریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عمر ایوب نے کہاکہ 9 ستمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب نقاب پوش ہمارے کئی رہنماؤں کو ساتھ لے گئے . انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا، اس سے قبل 9 مئی کو بہانہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا گیا . عمر ایوب نے کہاکہ تحریک انصاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرے گی . ساتھ ہی انہوں نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا . حالات جس طرف بڑھ رہے ہیں، اس پر ہمیں پریشانی ہے، اسد قیصر اس موقع پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ بتایا جائے جلسے میں کون سا غیرقانونی کام ہوا کہ گرفتاریاں کی گئیں، حالات جس طرف جارہے ہیں، ہمیں اس سے پریشانی ہے . انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا سینیٹ میں نمائندگی سے محروم ہے، بلوچستان بھی عملاً ہاتھ سے نکل چکا ہے اور وہاں حکومت کی کوئی رٹ نہیں . انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کل غائب نہیں ہوئے، بلکہ اداروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے، تب رابط ممکن نہیں ہوسکا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوج سے متعلق جو کہا اس کی توثیق کرتے ہیں، آواز دبانے کا عمل چھوڑ دیں، پاکستان اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا .
پشاور میں اعظم سواتی، عمر ایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ملک کے جمہوری عمل پر کچھ لوگ حاوی ہیں، اب ضروری ہے کہ پاکستان کے جمہوری عمل اور آئین کو آزادی دی جائے .
متعلقہ خبریں