طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی نے انوکھے نام کا پرفیوم متعارف کرا دیا

دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخہ مہرہ نے ایک نیا پرفیوم متعارف کروایا ہے جس کے نام نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

خیال رہے دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ برس 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔ بعد ازاں شادی گزرنے کے ایک سال بعد ہی انہوں اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔

جوڑی کی طلاق کی خبر رواں برس 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آئی تھی۔

طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے پہلی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی

مگر ان کی حالیہ انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ پوسٹ دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ شہزادی اپنی طلاق کا غم بھلا نہیں سکیں۔

شیخہ مہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر نئے پرفیوم برانڈ کی ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی جس کا نام ہی انہوں نے ’Divorce‘ رکھ دیا۔

شیخہ مہرا نے ایک سیاہ پرفیوم کی تصویر پوسٹ کی جس کا نام Divorce پر رکھا گیا ہے، جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنی حالیہ طلاق کے حوالے سے اشارہ دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر مختلف تبصرے کیے گئے۔