بلوچستان

پنجگور،ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور سہولیات کا فقدان برقرار


پنجگور(قدرت روزنامہ)ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں ڈاکٹر کی کمی کا سلسلہ برقرار شعبہ ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیں ٹرینی اور پیرا میڈیکل اسٹاف شعبہ ایمرجنسی کو چلا رہےہیں تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ اسپتال پنجگور برائے نام کا رہ گیا ہے۔ شعبہ ایمرجنسی اور اسپتال میںڈاکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹرینی اسپتال کو چلارہے ہیں،ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں بلڈنگ موجودہے مگر صرف بلڈنگ سے علاجِ نہیں ہوسکتا ۔اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی قلت ہے عوامی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی دونوں اراکینِ صوبائی اسمبلی آور خصوصاً سیکرٹری صحت سے اپیل کی ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی قلت کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں