نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکی عدالت نے شراب پی کر گاڑی چلانے پر پوپ اسٹار جسٹن ٹمبر لیک کو سزا سنا دی .
امریکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹمبرلیک کو نیویارک سے 10 کلومیٹر دور ساگ ہاربر نام کے قصبے میں روکا گیا تھا .
امریکی گلوکار نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کو نظر انداز کیا تھا اور ان کی گاڑی ڈگمگا رہی تھی . چیک کرنے پر جسٹن ٹمبرلیک کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی تھی .
مقامی عدالت میں 43 سالہ امریکی پوپ اسٹار نے شراب پی کر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا تھا . جج نے انہیں کمیونٹی سروس کی سزا سناتے ہوئے عوام کے لیے بیان جاری کرنے کا حکم بھی دیا . جسٹن ٹمبرلیک کا بیان میں کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوئی اور مجھے دیکھ کر سب کو سبق سیکھنا چاہیے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا چاہیے .