سندھ میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کی منظوری
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
اپنے پیغام میں شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔