پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین کی ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے منظور ہونے پر انہیں جیل سے رہا کیاگیا۔شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں گرفتار تھے، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔