چیمپیئنز ون ڈے کپ : پینتھرز نے ڈولفنز کو شکست دے دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپیئنز ون ڈے کپ میں پینتھر نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے چیمپئنز ون ڈے کپ کے تیسرے میچ میں پینتھرز نے ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 328 رنز اسکور کیے۔
پینتھرز کی اننگز شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنرز صائم ایوب 6 اور عبدالبنگلزئی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عمر صدیق نے 30 رنز اسکور کیے۔
عثمان خان نے پینتھر کی جانب سے شانداد 111 رنز اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا، حیدر علی 63 اور کپتان شاداب خان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ڈولفنز کی جانب سے میر حمزہ نے 2، فہیم اشرف 1 ، عباس آفریدی 2 اور عثمان قادر نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
پینتھرز کے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈولفنز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 52، محمد ہریرہ 39 ، قاسم اکرم 65 اور فہیم اشرف نے 41 رنز اسکور کیے، کپتان سعود شکیل 24 رنز بنا سکے۔
پینتھر کی جانب سے محمد حسنین نے 5 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ایک، اسامہ میر اور مبشر خان کے کھاتے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔
چیمپئنز ون ڈے کپ کا چوتھا میچ کل بروز اتوار وولفز اور اسٹالین کے درمیان اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔