نوکنڈی ،بند اسکولوں کی بحالی ،اساتذہ کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی ٹیسٹ و انٹریو کا انعقاد
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوکنڈی کے مختلف دیہاتوں میں بند سکولوں کو کھولنے کیلئے عارضی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی کیلئے میل فیمل امیدواروں کی ٹیسٹ و انٹریو کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی کی ہدایت پر ڈی ای او چاغی یوسف زرکون نے ڈی او ای داود خان ناروئی ، ڈی ڈی ای او دین محمد ،ہیڈمسٹریس زبیدہ بلوچ کی نگرانی میں بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں بارہ بند بوائز و گرلز پرائمری سکولوں میں عارضی بنیادوں پراساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ وانٹریو لیے ٹوٹل 58 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 52 فیمل اور چھ میل امیدواروں نےٹیسٹ و انٹریو میں حصہ لیا اس موقع پر ڈی ای او چاغی کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے سکول بند ہے جس سے ان علاقوں میں درس وتدرس کا سلسلہ شدید متاثر رہا ہے لیکن اب ڈی سی چاغی کی کوششوں سے ان سکولوں میں عارضی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتیاں کی جارہی ہے اور اسکولوں کو فعال بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائی جائیگی۔