قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوری ٰسے مشاورت کیلئے وقت مانگاتھا،مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر آج جے یو آئی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کرینگے،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان مشاورت کے بعد حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی کے فیصلے تک قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔