یہ لوگ جو ترامیم کرنا چاہتے ہیں وہ خطرناک ہیں، عمر ایوب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہ لوگ جو ترامیم کرنا چاہتے ہیں وہ خطرناک ہیں۔ ان کے پاس نمبرز پورے نہیں، یہ کیسے ترامیم کرسکتے ہیں۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا جس کی شکایت کمیٹی میں بھی کی۔ کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا کہ کس کا بندہ ہے۔ کمیٹی میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، اعظم نذیر تارڑ سب تھے۔ لیکن ہم حق پر ہیں، یہ غلط راستے پر ہیں۔ یہ لوگ ہماری کنپٹی پہ بندوق رکھ کر ترامیم کروانا چاہتے ہیں ایسا نہیں ہوگا۔