بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم نے صوبے کے دو ہزار سے زائد غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 غیر حاضر اساتذہ میں سے 114 اساتذہ کو ملازمت سے برخاست اور 78 کو معطل کیا گیا ہے۔998 اساتذہ کو شوکاز اور 429 کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔