انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔

کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالرکی قدر میں 13 پیسےکی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 90 پیسے پرآگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں اسٹاک مارکیٹ میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔

کاروباری ہفتے کےتیسرےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 705 پوائنٹس بڑھ کر 81166 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔