پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی راہ ہموار کرنے کے لیے پشاور سے روانہ ہونے والا کرینوں اور بھاری مشنری کا قافلہ صوابی پہنچ گیا . پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینز، شاول، ٹریکٹر اور اس قسم کی دیگر اشیا براستہ موٹروے اپنی منزل لاہور کی جانب رواں دواں ہیں .

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کو پنجاب کی حدود میں داخل ہونے سے روکے جانے اور ان کی راہ میں کنٹینرز جیسی رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کی صورت میں وہ کرینیں و دیگر مشنری کام آئے گی . ویڈیوز میں کمنٹری کرنے والے پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ عوام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہفتے کی صبح لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوں کہ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کا خدشہ ہے اس لیے وہ کرینیں کنٹینر جیسی اشیا کو راستے سے ہٹانے میں معاون ثابت ہوں گی . ان ویڈیوز میں بتایا گیا کہ 50 کرینیں لاہور لے جائی جا رہی ہیں اور اس کے علاوہ دیگر مشنری بھی عوام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے لے جائی جا رہی ہیں . مشنری کے ہمراہ جانے والے پارٹی کے کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے لیے راستے بند کیے جا رہے ہیں اس لیے علی امین گنڈاپور ہر قسم کی ضروری اشیا سے لیس ہوکر نکلنا چاہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں