ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے . ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی .

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکے کلچر کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس گزاروں کے تعاون سے اس کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے . گزشتہ سال گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر ٹیکس گزاروں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا . ٹیکس گزاروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال گوشوارے داخل کرانے کے لیے آئیرس پورٹل کو جولائی 2021 سے فعال کردیا گیا تھا . ایف بی آر نے تمام ٹیکس گزاروں کو یاددہانی کرائی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی قانونی ذمہ داری نبھائیں اور30ستمبر2024 تک ٹیکس گوشوارے لازمی داخل کرلیں تاکہ آخری تاریخوں میں سسٹم پر پڑنے والے دباؤ سے بچا جاسکے . ایف بی آرنے ایک مرتبہ دوبارہ واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں