وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی، سیاسی، کے پی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی .
علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے درمیان ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی .


ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور جلسے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی .
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے .

. .

متعلقہ خبریں