جب اداکار نعمان اعجاز بیوی کے سامنے جھوٹے ثابت ہوئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر اداکار نعمان اعجاز کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میزبان معین اختر کے پروگرام میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہیں اور میزبان کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالات کے جواب دے رہے ہیں اور ایک سوال کے جواب میں اداکار اہلیہ کے سامنے جھوٹے ثابت ہوگئے . معین اختر نے نعمان اعجاز سے سوال کیا کہ جھگڑا ہونے کی صورت وہ اہلیہ سے معافی کیسے مانگتے ہیں جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ’رابعہ، مجھے معاف کردیں‘ .

اس پر میزبان نے نعمان اعجاز کی اہلیہ سے پوچھا کہ کیا کبھی اداکار نے ان سے معافی مانگی جس پر ان کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز نے کبھی ان سے معافی نہیں مانگی . میزبان نے مزید سوال کرتے ہوئے اداکار سے پوچھا کہ اگر وہ پولیس میں ہوتے تو کون سا کام شوق سے کرتے جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایماندار افسر ہوتے اور چوروں کو پکڑتے اوراگر وہ سپر مین ہوتے تو وہ میزبان معین اختر کو غائب کر دیتے . اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ کم گو ہیں، خوش لباس ہیں اور باتمیز ہیں . کھانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سموسہ، مٹھائی اور پھل تینوں ہی کھانے میں پسند کرتے ہیں . ایک پیج کی جانب سے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ ’کتنا خوبصورت وقت تھا جو گزر گیا‘ . ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین کی جانب سے اس پرمختلف تبصرے کیے گئے . کسی نے خوبصورت یاد شیئر کرنے پر صارف کا شکریہ ادا کیا تو کوئی عالمی شہرت یافتہ لیجنڈر فنکار مرحوم معین اختر کو یاد کرتا نظر آیا . . .

متعلقہ خبریں