حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں، پی ٹی آئی رہنما نے کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، جس پر پی ٹی آئی کارکنان سمیت سیاسی مخالفین بھی زیرِ بحث ہیں کہ وہ خاتون کوئی اینکر پرسن ہیں . سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر نجم الحسن باجوہ نامی ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایک معروف خاتون اینکر پرسن سے دوسری شادی کرلی ہے .

اس خبر نے صارفین کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ آخر وہ اینکر پرسن کون ہیں . سینئر صحافی نجم الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے، دونوں کو مبارک ہو . ان کا یہ لکھنا تھا کہ صارفین نے لکھنا شروع کردیا کہ وہ ہینڈ سم سیاست دان حماد اظہر ہی ہیں، تاہم، اینکر پرسن کے حوالے سے صارفین بھی تذبذب کا شکار دکھائی دے رہے ہیں . کافی دیر خاموشی کے بعد حماد اظہر کو جب اپنی شادی کے حوالے سے پھیلتی خبروں کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے نجم الحسن کی پوسٹ پر مزاخیہ انداز میں ریپلائے کرتے ہوئے لکھا کہ نیچے تو میرا نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا . جس پر صحافی نجم الحسن نے جواب میں لکھا کہ حماد صاحب لاہور میں ماشااللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں تو اپنی خبر پر قائم ہوں . تاہم، صحافی نے اپنی پوسٹ میں اینکر پرسن کا نام نہیں لیا، صارفین کی جانب سے مختلف اینکرز کے نام لے کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں . اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے . . .

متعلقہ خبریں