وزیراعظم کی امریکی بینکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات، سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ پر اتفاق
گزشتہ روز ان کی امریکی بینکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا . وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی بینکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی . کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئے . پاکستان میں امریکا کی سابق سفیر این پیٹرسن نے کہا کہ ملاقات بہت مفید رہی . وزیراعظم نے لیڈر شپ فار پیس مباحثے سے بھی خطاب کیا . اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنے پر مجبور کرنا ہوگا . . .