سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کتنا اضافہ ہوا؟ جانئے
کرا چی (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں ہفتہ وار بنیادوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
شتفصیلات کے مطابق عالمی اورمقامی مارکیٹ میں رواں ہفتے سونے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، رواں ہفتے کے دوران فی تولا سونا 5ہزار100 روپے مہنگا ہوگیا، جس سے فی تولا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ77ہزار روپے پر جاپہنچی۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372روپے بڑھ کر2 لاکھ37ہزار482 روپے پر جاپہنچی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا ریٹ48 ڈالر بڑھ کر2 ہزار665 ڈالر پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمدات میں سالانہ 41.64 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا درآمدی بل 17 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال اگست میں 47 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کا درآمدی بل 29 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں سونا 10 کلو کم درآمد کیا گیا۔