پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں رہنماؤں کو ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیا گیا .
بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا ایچ 13 سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ دیر پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہر خان کو چھوڑ دیا .


بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کے بجائے واپس چلے جائیں .
انہوں ںے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا .

. .

متعلقہ خبریں