پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب، کون سے امور زیر غور ہوں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم مشترکہ اجلاس 2 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اہم ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس 2 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفننگ دی جائے گی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا یہ اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔