بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال پر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے دو اکتوبرکو پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کامشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ اجلاس میں سیکیورٹی ادارے بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں سیاسی رہنماؤں سے سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے رائے لی جائے گی۔ پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔