پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا
پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق موجودہ اضافہ ایکسپریس روٹ پر چلنے والی بسوں میں کیا گیا۔ جس کا اب کرایہ فلیٹ 55 روپے ہو گیا ہے۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق جو لوگ طویل سفر کریں گے انکو کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن جو شہری ایک یا دو سٹاپ کے بعد اترتے ہیں وہ زیادہ کرائے سے بچنے کے لیے ایکسپریس روٹ استعمال نہ کریں۔
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے فی سٹاپ کرائے میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔