کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے رکشوں، کم عمر ڈٖرائیوروں اور خودساختہ رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا . ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اس حوالے سے ٹریفک حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ٹریفک ویسٹ، سینٹرل اور ایسٹ کے سیکشن آفیسرز نے بھی شرکت کی .

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی ایکسٹرا سیٹر رکشوں، کم عمری میں چلانے والے ڈرائیورز اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں . ڈی آئی جی ٹریفک نے احکامات جاری کیے کہ ایکسٹرا سیٹر رکشہ چلانے والوں کے پاس ایم سی آر لائسنس لازمی ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کے پاس دوران سفر رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، روٹ پرمٹ، فٹنس لیٹر اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں . ڈی آئی جی نے بغیر رجسٹریشن کے رکشہ چلانے والے ڈرائیورز پر نہ صرف جرمانہ کرنے بلکہ گاڑی ضبط کرنے کی بھی ہدایت کی . انہوں نے کہا کہ فٹنس لیٹر و رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ لائے جانے پر ہی گاڑی مالک کے حوالے کی جائے . . .

متعلقہ خبریں