خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا-65 ہزار نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے دس ہزار روپے ملے گا -وزیر اعلیٰ نے سپیشل افراد کے لیے مخصوص ہمت کارڈ کو ٹریول کارڈ میں تبدیل کرنے اور سپیشل افراد کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا ءبھی فراہم کرنے کا اعلان کیاہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سپیشل افراد کو دونوں ہاتھوں سے سلیوٹ پیش کرتی ہوں - سپیشل افراد اورنج لائن،لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے -15اکتوبر سے پنجاب میں ہمت کارڈ کو سپیشل افرادٹریول کارڈ کے طورپر استعمال کرسکیں گے- وزیراعلیٰ نے ہمت کارڈ کی تعداد 65ہزار سے زیادہ کرنے کا بھی اعلان کیا-سپیشل افراد وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ کر بھی ہمت کارڈ حاصل کر سکیں گے-وزیر اعلیٰ ے چیف منسٹر ہمت کارڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی-وزیر اعلیٰ نے سپیشل افراد کو اگلی نشستوں پر اپنے ساتھ بٹھا لیا جبکہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز اور افسران عقبی نششتوں پر بیٹھے-وزیراعلی ٰنے چیف منسٹر ہمت کارڈ پروگرام کے تحت سپیشل افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کی ایکٹیویشن کے عمل کا مشاہدہ کیا - وزیر اعلیٰ سپیشل افراد سے گھل مل گئیں اور بچوں سے پیار کیا -سپیشل افراد نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ خوشی کا اظہار کیا-سپیشل بچے محمد عظیم نے وزیر اعلیٰ کاشکریہ ادا کیا-محمد عظیم نے وزیر اعلیٰ کو انکا پینسل سے بنا پورٹریٹ بھی پیش کیا، وزیر اعلیٰ نے شکریہ ادا کیا-محمد عظیم نے کہاکہ سی ایم ہمت کارڈ ہمارے لیے نعمت سے کم نہیں -ہم اکیلے نہیں ہیں حکومت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر ہمارے ساتھ ہے-وزیر اعلیٰ مریم نوازے سپیشل پرسنز کی خواہش پر ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی-وزیر اعلیٰ نے ہمت کارڈ رجسٹریشن ڈیسک کا معائنہ کیا -

ہمت کارڈ لانچنگ تقریب میں دستاویزی فلم امید اور کامیابی کا سفر بھی پیش کی گئی-ہمت کارڈ سمیت مختلف اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے بینک آف پنجاب کی طرف سے دستاویزی فلم دکھائی گئی-صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے اپنے خطاب میں ہمت کارڈ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا -تقریب میں سپیشل بچوں کیلئے اشاروں کی زبان میں ترانہ پیش کیا گیا-سپیشل افراد کیلئے تقریب کی کارروائی کو اشاروں کی زبان میں پیش کیا گیا -پہلا ہمت کارڈ گجرات کے رانا محمد عدیل نے حاصل کیا، وزیر اعلیٰ نے ہمت کارڈ ایکٹیویٹ کیا -

سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزراء سہیل شوکت بٹ، چوہدری شافع حسین، شیر علی گورچانی، فیصل کھوکھر، معاونین خصوصی ذیشان ملک اور راشد نصر اللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،صدر پنجاب بنک، سیکرٹری سوشل ویلفیئر محمود اختر، ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

. .

متعلقہ خبریں