عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیڈ پر موجود یا گھر سے نکل کر روزی کمانے کی سکت نہ رکھنے والے سپیشل افراد کو ہمت کارڈ دے رہے ہیں – سپیشل افراد ہمت کارڈ کے حصول کے بعد معاشرے او رگھر والوں پر بوجھ نہیں رہیں گے-سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کے اجرا ءمیں معاونت کرنے پر صوبائی وزیر سہیل شوکت، سیکرٹری، ڈی جی او ران کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں -سپیشل افراد ہم سب سے زیادہ ہمت رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں، درپیش مشکلات کے باوجود ہمت حوصلے اورصبر کا دامن نہیں چھوڑتے -وزیراعلی پنجاب او رسپیشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو لکھ کر سپیشل افراد ہمت کارڈ پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں -3ماہ کے لئے ساڑھے10 ہزار کی رقم بہت زیادہ نہیں بلکہ بار حال کچھ نہ کچھ سہولت ضرور حاصل کرسکیں گے- سپیشل افراد کو مصنوعی بازوبھی مہیا کریں گے، سپیشل افراد دراصل حکمرانو ں او رمعاشرے کی آزمائش ہیں -سپیشل افراد کو درپیش آزمائش میں ان کے ساتھ ہوں جو ممکن ہوا کروں گی -بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم سپیشل نوجوان کی سکیچ بنانے کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئی-
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ عوام کو آج یہ سوچنے کی دعوت دیتی ہوں کہ ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے -غریب او رمستحق کی دادرسی مسلم لیگ( ن) کے دور حکومت میں ہوتی ہے -معیشت مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتی ہے -سڑکیں، اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز، میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین بنتی ہے تو مسلم لیگ( ن) کا ہی دور حکومت ہوتاہے -موٹرویز، ایکسپریس ویز، رنگ روڈ او ردیگر روڈ انفراسٹرکچر بنتا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن )کا دور ہوتاہے -روپیہ مستحق اور مہنگائی مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی تیزی سے نیچے جاتی ہے -معیشت او رکاروبار مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہی ترقی کرتے ہیں -ہر طبقے میں پاکستانیت مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ابھر کر سامنے آتی ہے -پچھلے 4،5 سال میں نااہل اورنالائقوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے مہنگائی 38فیصد پر پہنچ گئی تھی -آج مسلم لیگ (ن )کے دورمیں مہنگائی کی شرح 6.9پر آ چکی ہے- پچھلے دور میں روٹی 25 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 14,15روپے میں مل رہی ہے- مسلم لیگ (ن) جادو کی چھڑی گھما کر ترقی نہیں کرتی بلکہ قوم کے مفاد او رعوام کی آسانیوں کے بارے میں سوچتی ہے -مسلم لیگ( ن) کی حکومت مہنگائی میں کمی، سڑکوں کی تعمیر او رصفائی کے لیے کام کرتی ہے -دفتر میں بیٹھ کر صفائی او راشیائے خور و نوش کے نرخ چیک کرتی رہتی ہوں -خیبر پختونخوا میں کوئی دیکھنے والا نہیں اور روٹی 25روپے کی ہوگئی ہے -پاکستانی پہلے او رپنجابی بعد میں ہوں، خیبر پختونخوا سمیت باقی صوبو ں کے عوام کے لیے بھی میرا دل دھڑکتا ہے-دوسرو ں کو کام سے روکنے، انتشار پھیلانے والے دراصل ذہنی مفلوج ہوتے ہیں –
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ ہر روز نیا تماشا اورڈرامہ کرنے سے مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن عوام کی خدمت میں خلل آتا ہے، عوام کی خدمت میں خلل آنے کو عوام کا درد رکھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں -عوام کی زندگی مشکل بنانے والے دھرتی پر بوجھ ہیں -دوسرے صوبوں پر حملہ آور ہونے کے لیے خرچ ہونے والا پیسہ خیبر پختونخوا کے عوام پر خرچ کریں -لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کے لئے ملنے والے شیل دوسرے صوبے کی پولیس پر برسائے جاتے ہیں -خیبر پختونخوا ہمارا ہے تو پنجاب بھی آپ کا ہے، پنجاب کے ہر شہر میں خیبرپختونخوا سے لوگ آ کر کاروبار کررہے ہیں -پنجاب پر حملہ کرنے والے دراصل اپنے ہی لوگوں پر حملہ کررہے ہیں –