اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف نازیبا گفتگو، ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن کورٹ ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے متعلق نازیبا گفتگو کرنے کے مقدمے میں گرفتار ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے جمعرات کو ضمانت پر سماعت کی اورعائشہ جہانزیب اپنے وکیل زین علی قرشی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
مدعیہ کی وکیل نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے عائشہ جہانزیب سے متعلق نجی یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز گفتگو کی جو انتہائی نامناسب تھی۔
وکیل نے بتایا کہ عائشہ جہانزیب سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو کرنے پر ایف آئی اے کا مقدمہ درج کیا۔
ڈاکٹر عمر عادل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا ہے۔ انہوں نے عدالت سے ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔
سیشن کورٹ نے گرفتار ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی اور اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔