عمران خان کیخلاف بغاوت کرنے والوں میں مزید اضافہ ؟ ترین گروپ میں مزید کتنے لوگ شامل ہو گئے ؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ میں اضافہ ہو گیا ہے . نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک خبر دیتا چلوں کہ جہانگیر ترین کے گروپ میں اضافہ ہو گیا ہے .

جہانگیر ترین جو عشایئے دے رہے تھے اب ان میں لوگ بڑگ گئے ہیں . عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے ان لوگوں کو اپنا نام لینے سے منع کیا اور کہا کہ خبردار ابھی میرا نام مت لینا ورنہ آپ کے خلاف مقدمے درج ہوجائیں گے . واضح رہے کہ حال ہی میں جہانگیر ترین ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے ہیں . ایک وقت تھا جب جہانگیر ترین کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کے انتہائی قریبی دوستوں میں ہوتا تھا . کہا جاتا تھا کہ عمران خان ہر فیصلے میں جہانگیر ترین سے مشاورت لیتے تھے تاہم پھر وقت ایک جیسا نہ رہا اور دونوں میں دوریاں بڑھتی چلی گئیں، خاص طور پر شوگر سکینڈل کے بعد دونوں رہنماؤں کے مابین تعلقات خراب ہو گئے . الیکشن سے پہلے تک بنی گالا عون چودھری, پنجاب علیم خان اور پختونخوا پرویز خٹک کے مکمل قبضے میں تھے . تینوں جہانگیرترین کی مٹھی میں تھے مگر پھر سب کچھ بدلنا شروع ہوگیا . یہ بھی خبریں گردش کرتی رہیں کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑنے لگے ہیں تاہم انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کی . حال ہی میں جہانگیر ترین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہانگیر ترین کارنر میٹنگ میں موجود ہیں اور جب انہیں پی ٹی آئی کا مفلر پہننے کے لیے دیاجاتا ہے تو وہ انکار کر دیتے ہیں . عمران خان پی ٹی آئی کا مفلر ہر اس سیاسی رہنما کو پہناتے ہیں جو پی ٹی آئی کا حصہ بنتا ہے اور پارٹی کے مفلر کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے . جہانگیر ترین کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مخالفین کو ایک بار پھر باتیں کرنے کا موقع مل گیا . سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں . صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر جہانگیر ترین بھی پی ٹی آئی سے تنگ آ چکے ہیں . دوسری جانب جہانگیر ترین نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہاکہ میں نے 8 سال دن رات کرکے پی ٹی آئی میں محنت کی . انہوں نے کہاکہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے انہیں غلط اور فضول فیصلے سے نااہل کیا گیا، نااہلی کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا . دوران خطاب جہانگیر ترین نے کم سیٹوں کے باوجود پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بننے کا کریڈٹ خود کو دیا . پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ الیکشن ہوا پی ٹی آئی کامیاب ہوئی،لیکن کچھ سیٹں کم ہوئیں ،پھر آپ سب کو پتہ ہے کہ جہاز چلا . ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ سے 8 سیٹیں کم تھیں،اللہ نے کرم کیا اورہماری حکومت بن گئی . جہانگیر ترین نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد انہیں باقاعدہ سازش کے تحت عمران خان سے الگ کردیا گیا . انہوں نے کہاکہ میرے خلاف سازش کرنے والوں کو معلوم تھا کہ یہ ہمارے لیے خطرہ ہے . . .

متعلقہ خبریں