پنجگور میں قتل ہونے والے پنجاب کے رہائشی 7 افراد کی یاد میں شمعیں روشن
پنجگور(قدرت روزنامہ)30 اکتوبر کو پنجگور میں قتل ہونے والے پنجاب کے رہائشی 7 افرادکے یاد میں شمع روشن کئے گئے اور پھول چڑھائے گئے ، اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور برگیڈئیر ایف سی ڈی پی او پنجگور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس دوران ایک پُرامن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی شہریوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی یاد رہے 30 اکتوبر کو صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا آج رات کو ان کی یاد میں شمع روشن کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور خدابادان میں گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق پنجاب کے رہائشی 7 افراد کی یاد میں کینڈل واک کا اہتمام کیاگیا،کینڈل واک میں ضلعی چیرمین پنجگور عبدالمالک صالح پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سکریٹری آغا شاہ حسین مسلم لیگ ن مکران کے صدر اشرف ساگر پیپلزپارٹی پارٹی کے سابق کنڈیڈیٹ کفایت اللہ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید بلوچ سمیت خواتین وحضرات ضلعی انتظامی وپولیس آفیسران ایف سی کے زمہ داراں نے شرکت کی ۔