ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے،میچ کا صحیح وقت بھی سامنے آگیا

شارجہ (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کے روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی .

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ٹیمیں کل 6 اکتوبر کو گروپ اے کا اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا .

پاکستانی ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیکر فتح یاب وچکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے .

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیے گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی .

. .

متعلقہ خبریں