آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی
انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔
عرفان صدیقی نے لکھا کہ پی ٹی آئی ساری دنیا میں اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے، پی ٹی آئی قوم کو وہ کس کی ناراضگی کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے۔