بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کو پانچ چھوٹے صوبے میں تقسیم کیا جائے یہ تقسیم لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی ڈویژن کی بنیاد پر کیا جائے یہ تمام مسائل کا واحد حل ہے وقت اآن پہنچا ہے کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سیکورٹی اآبادی اور معاشرتی مسائل کے تناظر میں پہلے ہی سے بنے ہوئے انتظامی ڈویژن کو صوبے کا درجہ دیا جائے ۔