ویڈیو سوشل میڈیو پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا . ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کی گرین لائن ہے . ایک صارف نے ویڈیو پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ کیونکہ قومیں سڑکیں بنانے سے نہیں بنتیں‘ . عمر عثمان لکھتے ہیں کہ باتیں کروڑوں کی دکان پکوڑوں کی . ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا بے چارے ہر 15 دن بعد لاپتہ ہوجاتے ہیں تو ان حالات میں یہی ہو سکتا ہے جو ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کر رہے ہیں . احمد نامی صارف نے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقی نہیں ہو رہی، انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اور میگا پراجیکٹ ’ڈرم بلٹ‘ مکمل ہو گیا ہے . ساتھ ہی انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’قیدی نمبر 804 زندہ باد‘ . علی نواز لکھتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں یہ غیر معمولی شاندار کام صرف تحریک انصاف کی حکومت کر سکتی ہے . معین نامی ایکس صارف نے لکھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ترقی کے 12سالہ اہداف کو عبور کرتے ہوئے یورپ اور امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سبز رنگ کا ایک ڈرم رسیوں کے ساتھ بندھا ہوا ہے جسے شہری ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں . اس ویڈیو میں ایک شخص کو رسیوں کے ساتھ بندھے ہوئے اس ڈرم میں بیٹھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ہوا میں لہراتا ہوا ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتا ہے .
متعلقہ خبریں